Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / اے سی 2ہوگا بند، اے سی 3کے ڈبوں میں اضافہ

اے سی 2ہوگا بند، اے سی 3کے ڈبوں میں اضافہ

فلیکسی کرایہ سسٹم واپس ہونے کا اشارے
نئی دہلی20اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ریلوے نے ایرکنڈیشنڈ سیکنڈ کلاس کے ڈبوں کو مرحلہ وار ہٹانے اور ان کی جگہ ایر کنڈیشنڈ تھری ٹے ئر (اے سی 3) کوچوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اشارے دئے ہیں کہ مسافروں کی مخالفت کی وجہ سے فلیکسی کرایہ سسٹم کو واپس لے کر تمام گاڑیوں کے بنیادی کراے میں یکساں اضافہ کیا جائے گا۔ریلوے بورڈ کے ذرائع نے بتایا کہ ریلوے کی تیرہ ہزار مسافر گاڑیوں میں دھیرے دھیرے اے سی 2 کوچوں کو کم کرتے ہوئے بند کیا جائے گا او ران کی جگہ اے سی 3 کوچوں کی تعداد بڑھائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جن مسافرگاڑیوں میں 20 یا 22کوچ لگتے ہیں اور انہیں 24 کوچ کی گاڑی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں اے سی 3کوچ ہی بڑھائے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT