Tuesday , April 25 2017
Home / شہر کی خبریں / اے وی این ریڈی کو ووٹ دینے اساتذہ سے اپیل

اے وی این ریڈی کو ووٹ دینے اساتذہ سے اپیل

حکومت کی بددیانتی کی وجہ سے 9 مارچ کی رائے دہی منسوخ کی گئی:ٹیچرس یونین

حیدرآباد۔ 16 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز کونسل حلقہ اساتذہ محبوب نگر، رنگاریڈی اور حیدرآباد کیلئے 19 مارچ کو منعقد ہونے والی رائے دہی کے موقع پر ممتاز ماہر تعلیم، دیانت دار و شفاف سیاسی کیریر کے حامل ایم ایل سی امیدوار اے وی این ریڈی کو اپنا پہلا ترجیحی ووٹ دینے اور بھاری اکثریت سے کامیاب بنائے کی مختلف ٹیچرس یونینوں بشمول اسٹیٹ ٹیچرس یونینوں نے اساتذہ برادری سے اپیل کی۔ مسرز بی بھوجنگ راؤ، سدانندم گوڑ، محمد فیض الدین، محمد کمال احمد، محمد عبدالصمد، محمد شفیع الدین ظفر، منیرالدین غوری، سید وحیداللہ حسینی، آر سرینواس ریڈی اور کشٹیا، محمد عبداللہ، محمد باسط خان اور دیگر نے بتایا کہ اس حلقہ کے اساتذہ نے 9 مارچ کو منعقدہ رائے دہی کے موقع پر حکومت کیخلاف اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے اے ای این ریڈی کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا تھا لیکن حکومت کی کوتاہی و متعلقہ عہدیداروں کی لاپرواہی کے باعث اس رائے دہی کو منسوخ کردیا گیا اور اب 19 مارچ کو دوبارہ رائے دہی منعقد کی جارہی ہے، لہذا تمام اساتذہ سے اے وی این ریڈی کو اپنا پہلا ترجیحی ووٹ دینے کی مذکورہ ٹیچر قائدین یونین نے اپیل کی۔ ان قائدین نے بتایا کہ حکومت نے اساتذہ کے دیرینہ حل طلب مسائل کو حل کرنے میں اپنی ناکامی کا ثبوت دیا اور صرف زبانی اعلانات کرتے ہوئے نہ صرف اساتذہ بلکہ ریاست کے تمام سرکاری ملازمین وغیرہ کو بھی مایوس کردیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT