Tuesday , September 19 2017
Home / ہندوستان / اے ٹی ایس، کھڑسے ۔ داؤد ٹیلیفونی رابطہ کی تحقیقات کرے گی

اے ٹی ایس، کھڑسے ۔ داؤد ٹیلیفونی رابطہ کی تحقیقات کرے گی

ممبئی ۔ 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنویس نے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) کو وزیرمال ایکناتھ کھڑسے کو مفرور گینگسٹر داؤد ابراہیم کی قیامگاہ واقع کراچی سے ٹیلیفون کال وصول ہونے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دے دی۔ کھڑسے نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چیف منسٹر اس کی تحقیقات کروانا چاہتے ہیں اس لئے انہوں نے اے ٹی ایس کو حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائبر جرائم شعبہ اور مقامی پولیس پہلے ہی تحقیقات میں مصروف ہیں اور ڈی جی پی تحقیقات کی نگرانی کررہے ہیں۔ عاپ کی ترجمان پریتی شرما مینن نے گذشتہ ہفتہ کھڑسے پر داؤد ابراہیم سے ٹیلیفونی رابطہ کے الزامات عائد کئے تھے۔ ریاستی وزیر نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے بی جے پی ایم ایل سی گرمکھ جگوانی سے جس کے رشتہ دار پاکستان میں ہے، مدد طلب کی ہے تاکہ عاپ کی پیش کردہ دستاویزات میں مذکور داؤد کے پتے کی توثیق ہوجائے کیونکہ اگر یہ غلط ثابت ہوجائے تو دستاویزات کو جعلی قرار دیا جاسکتا ہے۔ مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے ایک دن قبل داؤد ابراہیم کی عاجلانہ گرفتاری کا اعلان کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT