Monday , September 25 2017
Home / جرائم و حادثات / اے ٹی ایم سنٹر پر عوام سے رقم ہڑپنے والا شاطر گرفتار

اے ٹی ایم سنٹر پر عوام سے رقم ہڑپنے والا شاطر گرفتار

ماضی کا بھی ریکارڈ خراب ، ڈی سی پی ویسٹ زون اے وینکٹیشور راؤ کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ /24 مارچ (سیاست نیوز) ایس آر نگر پولیس نے ایک ایسے دھوکے باز کو گرفتار کرلیا جو اے ٹی ایم سنٹرس پر عوام کی توجہ ہٹاکر اے ٹی ایم کارڈس کی ہیرا پھیری کے ذریعہ نقد رقم ہڑپ لیا کرتا تھا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ویسٹ زون مسٹر اے وینکٹیشور راؤ  نے بتایا کہ 25 سالہ ڈی سدیش متوطن ضلع کرنول اکثر اے ٹی ایم سنٹرس میں رقم نکالنے کیلئے آنے والے افراد کے اے ٹی ایم کارڈس کو شاطرانہ طریقہ سے بدل دیا کرتا تھا اور ان کے کھاتہ سے نقد رقم حاصل کرکے فرار ہوجاتا تھا ۔ سدیش نے آندھراپردیش کے ضلع کرنول اور اننت پور میں اسی قسم کے واقعات میں ملوث ہوتے ہوئے عوام کے روپئے ہڑپ لئے تھے ۔ سال  2015 ء میں اسے گرفتار کیا گیا تھا ۔ ضمانت پر رہائی کے بعد وہ دوبارہ اسی قسم کے واقعات میں ملوث ہوگیا۔ سدیش اپنے ایک دوست کے مکان واقع ایراگڈہ میں قیام کے دوران پنجہ گٹہ میں تین افراد کو ٹھگ لیا تھا اور دھوکہ دہی کے ذریعہ حاصل کی گئی رقم سے اس نے طلائی زیورات خریدے اور بعدازاں ان زیورات کو متھوڈ فینانس میں رہن رکھ دیا۔ ایس آر نگر پولیس کے ڈیٹکٹیو انسپکٹر سید عبدالقادر جیلانی نے بلکم پیٹ ایس بی آئی سنٹر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کیا اور بعدازاں سدیش کی شناخت کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے مختلف بینکس کے 11 اے ٹی ایم کارڈس برآمد کرلئے۔

TOPPOPULARRECENT