Thursday , April 27 2017
Home / ہندوستان / اے ٹی ایم سے 10,000 روپئے نکالنے کی سہولت

اے ٹی ایم سے 10,000 روپئے نکالنے کی سہولت

24,000 روپئے کی ہفتہ وار حد برقرار ،کرنٹ اکاؤنٹس سے دستبرداری کی حد میں اضافہ
ممبئی ۔16جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ریزرو بینک آف انڈیا ( آر بی آئی) نے ایک بھاری راحت پہونچاتے ہوئے اے ٹی ایم سے روزانہ رقم نکالنے کی حد کو دوگنا سے بھی زائد 10,000 روپئے مقرر کردیا ہے لیکن ہفتہ وار حد بدستور 24,000 روپئے برقرار رہے گی ۔ تاہم آر بی آئی نے کرنٹ اکاؤنٹس سے رقم کی د ستبرداری کی ہفتہ وار حد میں دوگنا اضافہ کرتے ہوئے 50,000 روپئے سے ایک لاکھ روپئے کردیا ہے ۔یہ ایسا اقدام ہے جس سے چھوٹے تاجروں کی مالی حالت مزید بہتر ہوگی ۔ ملک کے مرکزی بینک نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ’’اے ٹی ایمس اور کرنٹ اکاؤنٹس سے رقمی دستبرداریوں کی حد پر نظرثانی کی گئی ہے جس میں اضافہ بھی کیا جارہا ہے ‘‘ ۔ آر بی آئی نے یکم جنوری کو اے ٹی ایمس سے رقم نکالنے کی حد کو 2500 روپئے یومیہ سے بڑھاکر 4500 روپئے مقرر کیا تھا ۔ اب آر بی آئی نے کہا ہے کہ ’’اے ٹی ایم سے ایک دن میں ایک کارڈ پر رقم نکالنے کی موجودہ حد کو4,500 روپئے کو بڑھاکر 10,000 روپئے مقرر کیا گیا ہے لیکن دستبرداری کی ہفتہ وار حد (24,000 روپئے ) بدستور برقرار رہیں گی‘‘۔ کرنٹ اکاؤنٹس سے رقم نکالنے کی ہفتہ وار حد 50,000 روپئے کو دوگنا کرتے ہوئے 100,000 روپئے مقرر کیا گیا ہے یہ سہولت اوورڈرافٹس اور کیش کریڈٹ اکاؤنٹس پر بھی لاگو رہیں گی ۔ 500 اور 1000 روپئے کے کرنسی نوٹ کی منسوخی کے بعد آر بی آئی نے رقم کی دستبرداری پر حد مقرر کی تھی ۔ نوٹ بندی مہم 50 روزہ مدت 30 ڈسمبر کو ختم ہوگئی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT