Saturday , October 21 2017
Home / جرائم و حادثات / اے ٹی ایم مشینوں سے کروڑہا روپئے ہڑپ کرنے والے6 دھوکہ باز گرفتار

اے ٹی ایم مشینوں سے کروڑہا روپئے ہڑپ کرنے والے6 دھوکہ باز گرفتار

حیدرآباد ۔ /27 مئی (سیاست نیوز) اے ٹی ایم مشینس میں رقم جمع کرنے کے بہانے کروڑہا روپئے ہڑپ کرنے والے 6 دھوکہ بازوں کو سنٹرل کرائم اسٹیشن پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ڈیٹکٹیو ڈپارٹمنٹ مسٹر اویناش موہنتی نے بتایا کہ جی ناگراج ، کاسی ریڈی لوکیشور ریڈی ، کے اجئے کمار ، جی پروین کمار ، آر پانڈو ، کے نرسنگ راؤ نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے 116 اے ٹی ایم سنٹرس میں نقد رقم جمع کرنے کے بعد ایف ایس ایس کمپنی کو 7.83 کروڑ کا دھوکہ دیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ افراد آر سی آئی کیاش مینجمنٹ کا ادارہ چلاتے تھے جو شہر کے ایس بی آئی اے ٹی ایم مشینوں میں نقد رقم نصب کرنے کی ذمہ داری حاصل کی تھی لیکن دھوکہ دہی کی نیت سے مذکورہ افراد نے اے ٹی ایم مشینز میں نقد رقم جمع کرنے سے قاصر رہے اور دھوکہ دہی کے ذریعہ حاصل کی گئی کروڑہا روپئے کی رقم کو کرکٹ پر سٹہ بازی میں استعمال کیا ۔ پولیس نے مذکورہ افراد کے قبضے سے 1.34 کروڑ نقد رقم برآمد کرلی ۔

TOPPOPULARRECENT