Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / اے ٹی ایم مشین میں رقم رکھنے کے بہانے دھوکہ دہی

اے ٹی ایم مشین میں رقم رکھنے کے بہانے دھوکہ دہی

شاطر دھوکہ بازوں کی ممبئی اور چینائی میں گرفتاری
حیدرآباد۔20 جون (سیاست نیوز) اے ٹی ایم مشینس میں رقم رکھنے کے بہانے کروڑہا روپئے کی دھوکہ دہی میں ملوث ایک شاطر دھوکہ باز کو سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) پولیس نے ممبئی میں گرفتار کرلیا اور اسے حیدرآباد منتقل کردیا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ڈیٹیکٹیو ڈپارٹمنٹ مسٹر اویناش موہنتی نے بتایا کہ ایف ایس ایس کمپنی جو اسٹیٹ بینک آف انڈیا سے معاہدے کے تحت شہر کے 116 اے ٹی ایم مشینس میں رقم رکھنے کی ذمہ دار ہے ، نے آر سی آئی کیش مینجمنٹ کمپنی کو رقم رکھنے کا کنٹراکٹ دیا تھا جس میں اس ادارے سے تعلق رکھنے والے ملازمین نے 9.98 کروڑ کا غبن کیا تھا۔ سی سی ایس پولیس نے ماہ مئی میں اس کیس میں ملوث چھ ملزمین کو گرفتار کیا تھا جبکہ اس دھوکہ بازی ریکٹ کے کلیدی ملزم 49 سالہ سدیپ کمار جو آر سی آئی کیش مینجمنٹ کا ڈائرکٹر ہے پولیس کے چنگل سے باہر تھا۔ سی سی ایس کی اسپیشل ٹیم نے سدیپ کمار کو ممبئی سے اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ پولیس کے دھاوے کے دوران دوسری منزل سے چھلانگ لگاکر فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا سدیپ کمار کو ٹرانزٹ ورانٹ پر حیدرآباد کو لایا گیا ہے اور اسے متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ مسٹر موہنتی نے مزید بتایا کہ اس کیس کے ایک اور ملزم اروناچلم گری راجن کو چنئی سے حیدرآباد لایا گیا تھا اور اسے بھی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ معلوم ہوا ہے کہ گرفتار ملزمین ممبئی میں اسی قسم کی دھوکہ دہی کے واقعات میں ملوث ہے اور ان کے خلاف ناگپاڑا، ایل ٹی مارگ، ایم آر اے اور وی پی روڈ پولیس اسٹیشنس میں دھوکہ دہی کے مقدمات درج ہیں اور انہیں سابق میں گرفتار کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT