Tuesday , October 24 2017
Home / جرائم و حادثات / اے ٹی ایم کے قریب رہزنی کی واردات

اے ٹی ایم کے قریب رہزنی کی واردات

شمس آباد ۔ 5 نومبر (سیاست نیوز) شمس آباد آر جی آئی پولیس اسٹیشن کے قریب واقع ایس بی آئی اے ٹی ایم کے قریب رہزنی کی واردات پیش آئی۔ تفصیلات کے بموجب کالی چرن ساکن اڑیسہ 18 ہزار روپئے جمع کرنے کی غرض سے اے ٹی ایم ایس بی آئی کے قریب پہنچا جہاں تین نامعلوم افراد پہنچ کر اسے ڈرا کر اس کے پاس موجود 18 ہزار روپئے لیکر فرار ہوگئے۔ کالی چرن نے شمس آباد آر جی آئی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعہ نامعلوم سارقین کی تلاش شروع کردی۔

TOPPOPULARRECENT