Tuesday , June 27 2017
Home / جرائم و حادثات / اے ٹی ایم کے قریب پولیس سے بحث

اے ٹی ایم کے قریب پولیس سے بحث

جونیر سائنسداں کی پولیس نے سڑک پر بری طرح پٹائی کردی
حیدرآباد 17نومبر(یواین آئی )بڑی نوٹوں کی منسوخی پر رقم کے لئے اے ٹی ایم جانے والے جونیر سائنسداں کی پولیس سے بحث و تکرار کے بعد پولیس نے سڑک پر کھلے عام لاٹھیوں سے اس کی بری طرح پٹائی کردی ۔ آندھراپردیش کے ضلع اننت پور میں محکمہ موسمیات میں کام کرنے والے مادھو ریڈی رقم نکالنے کیلئے ایس بی آئی کے اے ٹی ایم گئے تھے اس وقت ڈیوٹی پر سب انسپکٹر جناردھن وہاں تعینات تھے ۔ اے ٹی ایم کے قریب جانے کے دوران مادھو ریڈی پر سب انسپکٹر جناردھن نے مبینہ طور پر برہمی کا اظہار کیا جس پر مادھو ریڈی نے اعتراض کیا اور دونوں میں بحث و تکرار ہوگئی جس کے بعد سب انسپکٹر نے مادھو ریڈی پر حملہ کردیا ۔ وہاں ڈیوٹی پر موجود پولیس کے دیگر ملازمین نے ایک ساتھ مل کر سڑک پر بری طرح سے مادھو ریڈی پر حملہ کرتے ہوئے اسے شدید زخمی کردیا ۔ بعد ازاں پولیس کی گاڑی میں اسے وہاں سے لے جایا گیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT