Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / اے ٹی پی ٹینس : فیڈرر نے جوکووچ کو شکست دی

اے ٹی پی ٹینس : فیڈرر نے جوکووچ کو شکست دی

لندن ، 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سوئس اسٹار راجر فیڈرر نے عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کو اے ٹی پی ٹینس ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنل میں شکست دیدی۔ گزشتہ روز یہاں ٹورنمنٹ کے کواٹر فائنل میں دونوں نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئے ۔ عالمی نمبر دو فیڈرر نے شاندار شاٹس کھیلے اور سربیائی حریف کی ایک نہ چلنے دی۔ سوئس اسٹار نے جوکووچ کو سیدھے سٹوں میں 7-5 اور 6-2 سے ہرا کر کامیابی سمیٹی اور ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
دھونی کا آٹھ سال کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ
بنگلورو ، 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مختصر فارمٹ کے ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے آٹھ سالہ طویل عرصے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اگر پاکستان کیخلاف سیریز نہ ہوئی تو آئندہ ماہ وہ وجے ہزارے ٹرافی میں جھارکھنڈ کی نمائندگی کریں گے۔ جھارکھنڈ اسٹیٹ کرکٹ اسوسی ایشن کے سکریٹری راجیش ورما کے مطابق دھونی نے ریاستی ٹیم کی جانب سے کھیلنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستانی کپتان نے پاکستان کیخلاف سیریز نہ ہونے کی صورت میں اپنی دستیابی ظاہر کی ہے جو وجے ہزارے ٹرافی میں کھیلیں گے لیکن ابھی اس بات کا کوئی علم نہیں کہ وہ کتنے میچز میں کھیل سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT