Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی اسمبلی عمارت کو میوزیم بنانے کی تجویز

اے پی اسمبلی عمارت کو میوزیم بنانے کی تجویز

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے بتایا جاتا ہے کہ گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے یہ کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ آندھرا پردیش اسمبلی عمارت کو میوزیم میں تبدیل کیا جائے ۔ چندر شیکھر راؤ نے یہ وضاحت نہیں کی کہ قدیم ہیرٹیج عمارت میں وہ کس قسم کا میوزیم قائم کرنا چاہتے ہیں ۔ حکومت ایرم منزل میں 15 ایکڑ اراضی پر ایک نیا لیجسلیچر کامپلکس تعمیر کرنے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے ۔ اس مقام پر اس وقت محکمہ آبپاشی اور عمارت و شوارع کے دفاتر قائم ہیں ۔ قدیم اسمبلی عمارت کی تعمیر 1913 میں مکمل ہوئی تھی ۔ نظام کے دور میں یہ ٹاون ہال تھا یہ عمارت 1905 میں نظام محبوب علی خان کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر مقامی عوام کے عطائے سے تعمیر کی گئی ۔ 1985 میں نئی عمارت تعمیر کرنے سے پہلے یہ 295 رکنی آندھرا پردیش اسمبلی رہ چکی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT