Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی اسمبلی میں بجٹ کی 10مارچ کو پیشکشی

اے پی اسمبلی میں بجٹ کی 10مارچ کو پیشکشی

وجئے واڑہ ۔22فبروری ( پی ٹی آئی ) آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی کا بجٹ سیشن 5مارچ سے شروع ہوگا ۔ ریاستی وزیر فینانس وائی رام کرشنوڈو 10مارچ کو ایوان میں سال 2016-17ء کا ریاستی بجٹ پیش کریں گے ۔ رام کرشنوڈو نے جو اُمور مقننہ کے وزیر بھی ہیں کہا کہ وزیر زراعت پی پلا راؤ اس روز ایوان میں زرعی شعبہ پر خصوصی بجٹ پیش کریں گے ۔ رام کرشنوڈو آج یہاں ضلع کلکٹرس کی دو روزہ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ ذرائع نے کہا کہ بجٹ سیشن 18دن تک جاری رہے گا ۔

TOPPOPULARRECENT