Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی اسٹاف کیلئے 5 دن کا ہفتہ

اے پی اسٹاف کیلئے 5 دن کا ہفتہ

حیدرآباد ۔ 7 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : امراوتی ( آندھرا پردیش ) میں سکریٹریٹ اور دوسرے دفتری ملازمین کے لیے اس سال جون سے 5 دن کا ہفتہ رہے گا ۔ ملازمین کو حیدرآباد سے نئے دارالحکومت منتقل کرنے کے بعد یہ سٹم ایک سال کے لیے رہے گا ۔ وجئے واڑہ میں چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی زیر صدارت منعقدہ جائزہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ۔ یہ جائزہ اجلاس کیاپٹل ریجن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی سے متعلق تھا ۔ اجلاس میں نئے صدر مقام تک پہونچنے کے لیے ملازمین کو بس سرویس فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ جون سے اگست تک 3 مراحل میں سکریٹریٹ اور صدور محکمہ جات کے ملازمین کو منتقل کیا جائے گا ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT