Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی انتظامی مشنری کو امراوتی منتقل کرنے کا کام تیزی سے جاری

اے پی انتظامی مشنری کو امراوتی منتقل کرنے کا کام تیزی سے جاری

حیدرآباد۔ 12 نومبر (پی ٹی آئی) حکومت آندھرا پردیش انتظامی مشنری کو آئندہ سال جون تک حیدرآباد سے مستقل دارالحکومت امراوتی منتقل کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ ریاست کی تقسیم کے بعد 2023ء تک حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت رہے گا لیکن ریاستی حکومت انتظامی مشنری کو جلد از جلد منتقل کرنے کی خواہاں ہے۔ اس وقت حیدرآباد میں واقع سیکریٹریٹ سے کام کاج انجام دیئے جارہے ہیں لیکن چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو عملاً وجئے واڑہ منتقل ہوچکے ہیں اور وہیں سے کام کاج انجام دیئے جارہے ہیں چنانچہ انتظامی مشنری کی منتقلی کا عمل مزید تیز ہوجانے کا امکان ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو بہت کم حیدرآباد میں موجود ہوتے ہیں ۔ اس کی وجہ سے مختلف محکمہ جات کی وجئے واڑہ منتقلی کا عمل کافی تیز ہوگیا ہے۔حکومت کی جانب سے قائم کردہ ایک کمیٹی نے کہا ہے کہ تقریباً 12 ہزار ملازمین کو انتظامی وجوہات کی بناء مستقل دارالحکومت منتقل کرنا ضروری ہے۔ حکومت کے مشیر برائے کمیونیکیشنس پی پربھاکر نے یہ بات بتائی۔

TOPPOPULARRECENT