Tuesday , September 19 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی انرجی اسٹار پروگرام میں بینکوں کو ہدایت دینے کی اپیل

اے پی انرجی اسٹار پروگرام میں بینکوں کو ہدایت دینے کی اپیل

حیدرآباد 8 مئی ( این ایس ایس ) آندھرا پردیش حکومت کے پرنسپال سکریٹری اجئے جین آئی اے ایس نے اے پی انرجی اسٹار پروگرام میں تعاون کی اپیل کی ہے ۔ یہ پروگرام انتہائی مقبول ہو رہا ہے اور اس میں عصری برقی آلات کے ذریعہ توانائی بچانے کے اقدامات پر توجہ دی جا رہی ہے ۔ مسٹر اجئے جین نے حکومت سے کہا کہ وہ بینکرس کو رہنما خطوط اور ہدایات جاری کریں تاکہ ان گھروں کو مائیکرو فینانس کو یقینی بنایا جاسکے جو بجلی کی کھپت کو کم کرنے عصری الیکٹرانک آلات خریدنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو آندھرا پردیش کو توانائی کے شعبہ میںملک بھر میں بہترین ریاست بنانا چاہتے ہیں ۔ توانائی کی بچت کے معاملہ میں معاشی مسئلہ ہی اہم رکاوٹ بن رہا ہے اور مالیاتی ادارے خطرات کو محسوس کرتے ہوئے قرضہ جات جاری کرنے سے گریزاں ہیں۔ ایسے میں حکومت کو آگے آنے اور انہیں ہدایات جاری کرنے کی ضرورت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT