Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی اور تلنگانہ میں بارش کا امکان

اے پی اور تلنگانہ میں بارش کا امکان

حیدرآباد 3 اگست ( یو این آئی ) شمال مغرب خلیج بنگال کے ساحل شمالی اوڈیشہ کے ساحل پر ہوا کے کم دباؤ کا علاقہ بنا ہوا ہے اور آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اس کے ہوا کے کم دباؤ کے علاقہ میں تبدیل ہونے کا امکان ہے ۔جنوب مغرب مانسون ساحلی آندھراپردیش میں سرگرم ہوگیا ہے ۔ اس کے پیش نظر آئندہ دو دنوں کے دوران آندھراپردیش و تلنگانہ کے تقریباً تمام اضلاع میں بعض مقامات پر شدید سے شدید ترین بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ تلنگانہ ‘ ساحلی آندھراپردیش کے بیشتر مقامات اور رائل سیما کے بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط یا گرج و چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

TOPPOPULARRECENT