Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی اور تلنگانہ میں بارش کا امکان

اے پی اور تلنگانہ میں بارش کا امکان

حیدرآباد 23جولائی (یو این آئی) تلنگانہ میں جنوب مغرب مانسون کے سرگرم ہونے کے سبب مختلف مقامات پر وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹو ں کے دوران تلنگانہ کے تمام اضلاع میں مختلف مقامات پرشدید بارش ہوسکتی ہے ۔ اسی دوران آندھراپردیش کے ساحلی اضلاع میں بارش کا بھی امکان ہے ۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ اور ساحلی آندھراپردیش کے کئی علاقوں اور رائل سیما میں بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش ہوسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT