Tuesday , September 19 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی اور تلنگانہ کے درمیان دوستانہ تعلقات ضروری : وینکیا نائیڈو

اے پی اور تلنگانہ کے درمیان دوستانہ تعلقات ضروری : وینکیا نائیڈو

حیدرآباد ۔ 23 ۔ اکٹوبر : ( پی ٹی آئی ) : مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ گذشتہ سال آندھرا پردیش کی تقسیم کے بعد تلنگانہ اور آندھرا پردیش کو ، جن میں شدید اختلافات ہیں ، ترقی کے مفاد میں ایک دوسرے کے ساتھ اچھے اور دوستانہ تعلقات رکھنے چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو اور تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو اختلافات ختم کرنے کیلئے اقدامات کرنے چاہئے ۔ وینکیا نائیڈو نے کہا ’آپ آپ کے دوستوں کو بدل سکتے ہیں لیکن پڑوسیوں کو نہیں ۔ ہم محض پڑوسیوں جیسے نہیں ہیں بلکہ بھائیوں جیسے ہیں جو ایک ساتھ ہیں ۔ ایک خاندان میں اگر بھائیوں میں بھی علحدگی ہوتی ہے تو اس میں کچھ مسائل ہوتے ہیں ۔ اس طرح کے مسائل کو بڑوں کی مدد سے حل کرنا ہوتا ہے ۔ اگر دونوں ریاستوں کے چیف منسٹرس حل تلاش کرنے کا عمل شروع کریں تو دوستی مزید مضبوط ہوگی ‘ ۔ وزیر پارلیمانی امور نے کل آندھرا پردیش کے دارالحکومت امراوتی کی سنگ بنیاد تقریب میں کے چندر شیکھر راؤ کی موجودگی کے تناظر میں یہ بیان دیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT