Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی حکومت کے تمام دفاتر کی آئندہ ماہ امراوتی منتقلی

اے پی حکومت کے تمام دفاتر کی آئندہ ماہ امراوتی منتقلی

27 جون تک امراوتی منتقل ہوجائیں
ملازمین کو اے پی چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کا مشورہ

حیدرآباد ۔ 22 مئی (این ایس ایس) اے پی چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آج ملازمین سے کہا کہ وہ 27 جون سے قبل نئے دارالحکومت، امراوتی منتقل ہوجائیں۔ وجئے واڑہ میں ایمسیٹ کے نتائج جاری کرنے کے بعد میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ وہ ریاست کی ترقی کیلئے مسلسل دن اور رات کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پوتے کے ساتھ وقت گذارنے کیلئے وقت نہیں ہے اور تمام ملازمین سے کہا کہ وہ 27 جون تک امراوتی آجائیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ریاست کے عوام کی فلاح  بہبود کیلئے کچھ مسائل برداشت کرنا ہوگا۔ چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ آندھراپردیش کیلئے خشک سالی اور طوفان مسائل بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے نئے دارالحکومت امراوتی کی تعمیر مکمل ہونے کیلئے دو سال درکار ہوں گے۔ تاہم عارضی سکریٹریٹ کیلئے زیادہ فنڈس منظور کئے جائیں گے تاکہ امراوتی تیار ہونے کے بعد مستقبل میں عمارتوں کو استعمال کیا جاسکے۔

 
امراوتی ۔ /22 مئی ( پی ٹی آئی) حکومت آندھراپردیش نے آج کہا ہے کہ اس کے تمام دفاتر کی امراوتی منتقلی آئندہ ماہ کے ختم تک مکمل ہوجائے گی ۔ حکومت نے ویلگاپوڈی میں عبوری ہیڈکوارٹر کیلئے زیرتعمیر 6 بلاکس میں ہر ایک پر اضافی دو فلورس کا تعمیر کا منصوبہ بھی ترک کردیا ہے ۔ وزیر بلدی نظم و نسق پی نارائینا کے بموجب این 6 بلاکس کے اب صرف گراؤنڈ اور فرسٹ فلور ہوں گے ۔ حکومت نے اس سے پہلے /15 جون کی تاریخ مقرر کی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ آندھراپردیش کے تمام ملازمین مرحلہ وار انداز میں جون ، جولائی اور اگست میں حیدرآباد سے منتقل ہوجائیں گے ۔ چونکہ تعلیمی سال کا جون میں آغاز ہورہا ہے اس لئے ملازمین اپنے بچوں کے اسکولس اور کالجس میں داخلوں سے متعلق فکر مند ہیں ۔ لہذا حکومت نے /27 جون سے قبل ہی منتقلی کا عمل مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT