Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی خصوصی موقف :رامچندر راؤ کا ارون جیٹلی کو مکتوب

اے پی خصوصی موقف :رامچندر راؤ کا ارون جیٹلی کو مکتوب

حیدرآباد۔ 21 جولائی (آئی این این) راجیہ سبھا رکن مسٹر کے وی پی رامچندر راؤ نے بی جے پی سے اپیل کی ہے کہ آندھرا پردیش کو خصوصی موقف دینے کیلئے پارلیمنٹ میں متعارف کردہ نجی بل کی تائید کرے۔ انہوں نے اس خانگی بل کو بی جے پی کی تائید حاصل کرنے کے مقصد سے مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی کو مکتوب تحریر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل بالکل اسی طرح ہے جیسی وینکیا نائیڈو نے فروری 2014ء میں آندھرا پردیش تنظیم جدید بل کی منظوری کے دوران تجویز پیش کی تھی۔ اس دوران آندھرا پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر رگھو ویرا ریڈی نے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو سے کے وی پی رامچندر راؤ کے متعارف کردہ بل کی غیرمشروط تائید کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر تمام ارکان بلالحاظ جماعتی وابستگی تائید کریں تو یہ ریاست کے مفاد میں ہوگا۔ اس دوران وائی ایس آر کانگریس نے بل کی تائید کا تیقن دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT