Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی دارالحکومت پراجیکٹ ‘ ماحولیاتی منظوری نہیں

اے پی دارالحکومت پراجیکٹ ‘ ماحولیاتی منظوری نہیں

سنگ بنیاد تقریب میں وزیر اعظم شرکت نہ کریں: سابق فینانس سکریٹری
حیدرآباد 12 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) سابق مرکزی فینانس سکریٹری ای اے ایس سرما نے الزام عائد کیا ہے آندھرا پردیش کے دارالحکومت شہر پراجیکٹ کو ابھی تک قانونی ماحولیاتی منظوری حاصل نہیں ہوئی ہے اور وزیر اعظم کیلئے 22 اکٹوبر کو سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کرنا درست نہیں ہوگا ۔ مسٹر سرما نے پرنسپل سکریٹری برائے وزیر اعظم مسٹر نرپیندرا مصرا کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا کہ آندھرا پردیش تنظیم جدید قانون کے دفعہ 6 کے تحت مرکزی وزارت داخلہ نے شیواراما کرشنن کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ آندھرا پردیش کے دارالحکومت شہر کے قیام کیلئے متبادلات پر غور کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت نے خاص طور پر کمیٹی سے کہا کہ وہ اس پہلو پر نظر رکھیں کہ موجودہ زرعی نظام کو زیادہ کہیں منتقل نہ کرنا پڑا اور عوام کے نقل مقام اور ان کی آبادیوں کی منتقلی بھی کم سے کم ہونی چاہئے ۔ علاوہ ازیں اس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا تھا کہ وہ فطری امور بشمول آبی ذخائر کا بھی تحفظ عمل میں لایا جائے ۔ یہ سب کچھ اس لئے ضروری ہے کہ سیلاب اور سائیکلون کے علاوہ زلزلوں کے اندیشوں کو بھی کم سے کم کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ شیواراما کرشنن کمیٹی نے ایک جامع رپورٹ پیش کردی ہے لیکن ریاستی حکومت نے اس قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رپورٹ کو نظر انداز کردیا ہے اور یکطرفہ طور پر دارالحکومت کو وجئے واڑہ ۔ گنٹور علاقہ میں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کیلئے عوام سے کوئی مشورہ بھی نہیں کیا گیا ۔ایسے میں وزیر اعظم کو اس تقریب میں شرکت نہیں کرنا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT