Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی سکریٹریٹ کی عمارتیں حوالے کرنے کی خواہش

اے پی سکریٹریٹ کی عمارتیں حوالے کرنے کی خواہش

گورنر نرسمہن سے چیف منسٹر چندر شیکھرراؤ کی ملاقات
حیدرآباد ۔ 17اکٹوبر ( این ایس ایس) چیف منسٹرکے چندر شیکھر راؤ نے گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے آج ملاقات کی ۔ سمجھا جاتا ہے کہ انہوں نے گورنر پر زور دیا کہ آندھراپردیش سکریٹریٹ کیلئے مختص عمارتیں تلنگانہ ریاست کے حوالے کی جائیں۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ موجودہ احاطہ میں نئی سکریٹریٹ عمارت تعمیر کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں ۔ اس پس منظر میں ان کی یہ ملاقات کافی اہمیت اختیار کرگئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ موجودہ عمارتوں کے مقام پر وسیع و کشادہ عمارتوں کی تعمیر کا منصوبہ ہے ۔ چیف منسٹر نے راج بھون پہنچ کر گورنر سے ملاقات کی اور مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا ۔ حکومت آندھراپردیش نے سکریٹریٹ کی تمام پانچ عمارتوں کا تخلیہ کردیا ہے اور اسے وجئے واڑہ و گنٹور منتقل کیا گیا ہے ۔ چنانچہ چیف منسٹر نے گورنر نرسمہن سے اپیل کی کہ نئے سکریٹریٹ کیلئے یہ عمارتیں حکومت تلنگانہ کو محتص کی جائے ۔ اگرچہ حکومت آندھراپردیش کو ان عمارتوں سے 10سال تک استفادہ کی اجازت ہے اور ابھی صرف ڈھائی سال ہی ہوئے ہیں ۔ تاہم حکومت آندھراپردیش نے نئے دارالحکومت امراوتی سے کام کاج شروع کرنے کے مقصد سے منتقلی کا عمل جلد پورا کرلیا ہے ۔ آندھراپردیش کی تقسیم جدید بل میں 10سال کیلئے حیدرآباد کو دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت رکھا گیا ہے ۔تاہم چیف منسٹر آندھراپردیش چندرا بابو نائیڈو  سکریٹریٹ کو امراوتی جلد منتقل کرنے میں کافی سنجیدہ ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT