Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی قانون ساز اسمبلی میں جی ایس ٹی بل منظوری کی مساعی

اے پی قانون ساز اسمبلی میں جی ایس ٹی بل منظوری کی مساعی

اسمبلی اجلاس حیدرآباد میں ہوگا، کابینہ اجلاس میں فیصلہ
حیدرآباد ۔ 20 اگست (سیاست نیوز) آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی کا مختصر مدتی مانسون سیشن حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔ مجوزہ سیشن کے دوران جی ایس ٹی بل کی منظوری عمل میں لائی جائے گی۔ آج یہاں وجئے واڑہ میں چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو کی قیامگاہ میں منعقدہ کابینہ اجلاس میں اسمبلی سیشن سے متعلق فیصلہ کیا گیا۔ مسٹر چندرا بابو نائیڈو کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں مختلف موضوعات پر نہ صرف مباحث ہوئے بلکہ تفصیلی غوروخوض کیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اجلاس پانچ روزہ ہوگا اور اجلاس میں دیگر امور کے علاوہ جی ایس ٹی بل پر شاید مباحث ہونے کے بعد اسمبلی میں بل منظور کرتے ہوئے قرارداد منظور کی جائے گی کیونکہ سمجھا جاتا ہیکہ آئندہ ماہ 8 ستمبر تک اسمبلی میں جی ایس ٹی بل کی منظوری دینے کیلئے قرارداد کی منظوری بہت ضروری ہے۔ کابینہ کے اجلاس میں سرکاری ملازمین کے اضافہ شدہ گرانی الاونس کو ماہ اگست کی تنخواہ سے ملازمین کو ادا کرنے اور بقایا جات گرانی الاونس سرکاری ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ اکاونٹ میں جمع کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ علاوہ ازیں کابینہ نے ایف آر ایم یونیورسٹی کیلئے 200 ایکڑ اراضی مختص کرکے حوالہ کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

TOPPOPULARRECENT