Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی میڈٹیک زون کا چیف منسٹر اے پی کے ہاتھوں سنگ بنیاد

اے پی میڈٹیک زون کا چیف منسٹر اے پی کے ہاتھوں سنگ بنیاد

وشاکھا پٹنم / نئی دہلی ۔ 19 ۔ اگست : (آئی این این ) : آندھرا پردیش میڈٹیک زون کا سنگ بنیاد یہاں وشاکھا پٹنم کے دیہات نڈوپور میں چیف منسٹر اے پی این چندرا بابو نائیڈو کے ہاتھوں رکھا گیا ۔ اس موقع پر مرکزی وزراء ، ایم وینکیا نائیڈو ، اننت کمار ، وزیر صحت اے پی کامنینی سرینواس ، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ہینک بینکڈم ، انڈین میڈیکل ڈیوائس انڈسٹری کے نمائندے بشمول راجیو ناتھ اور دیگر شخصیتیں موجود تھیں اس سلسلہ میں ریاستی حکومت اور اے آئی میڈ کے درمیان 9 ماہ قبل ایک یادداشت مفاہمت و معاہدہ عمل میں آیا تھا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر اے پی نے کہا کہ طبی آلات کی مقامی پیداوار کے ذریعہ صحت نگہداشت اخراجات کو کم کیا جائے گا ۔ جب کہ ضرورت مند افراد کے لیے ایک عام انفراسٹرکچر تیار کیا جائے گا ۔ ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ہینک بیکڈم نے اے ایم ٹی زیر پراجکٹ کو صحت نگہداشت کے میدان میں ایک بہترین اقدام قرار دیا اس موقع پر دیگر نے بھی خطاب کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT