Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی میں آپٹیکل فائبر نیٹ ورک رابطہ پروگرام۔15 اگست سے آغاز ، چیف منسٹر چندرا بابو کا اجلاس

اے پی میں آپٹیکل فائبر نیٹ ورک رابطہ پروگرام۔15 اگست سے آغاز ، چیف منسٹر چندرا بابو کا اجلاس

وجئے واڑہ ۔ 27 ۔ جولائی : ( این ایس ایس ) : چیف منسٹر اے پی 15 اگست کو ریاست میں ایک آپٹیکل فائبر نیٹ ورک رابطہ پروگرام کا حوری دیہات مشرقی گوداوری میں آغاز عمل میں لائیں گے ۔ ان کے ذریعہ عوام ٹی وی ، انٹرنیٹ اور فون کی سہولت صرف 149 روپئے ماہانہ کے تحت حاصل کرسکیں گے ۔ چیف منسٹر نے یہاں پراجکٹ تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ 23500 کلومیٹر کے مقابل 21300 آپٹیکل فائبر لائنس کے کام کی تکمیل ہوچکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ترجیحی بنیاد پر تمام سرکاری اسکولوں اور کالجس کو انٹرنیٹ سہولت فراہم کی جائے گی ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ حالیہ سروے میں 87.14 فیصد ریاستی عوام نے حکومت کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا ہے جب کہ 36 فیصد سکریٹریٹ کی امراوتی کو منتقلی کے حق میں ہیں جب کہ بہبودی پروگرامس میں این ٹی آر ویدیا سیوا 81  فیصد عوام کی تائید سے سرفہرست ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کسانوں کو قرض معافی پر 63.87 فیصد نے اظہار اطمینان کیا جب کہ 74 فیصد عوام نے فنگر پرنٹ طریقہ کار پر اعتماد کا اظہار کیا ۔ انہوں نے بتایا 73 فیصد عوام نے چندرن بھیما اسکیم اور 80.5 فیصد نے حکومت کی اراضی پالیسی پر اظہار اطمینان جتایا ہے ۔ چیف منسٹر اے پی نے بتایا 45 فیصد عوام نے محکمہ ریونیو میں رشوت ستانی میں اضافہ جب کہ 13 فیصد نے محکمہ پولیس میں رشوت ستانی میں اضافہ کی بات بتائی ۔۔

TOPPOPULARRECENT