Monday , May 29 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی میں اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے قیام کا فیصلہ

اے پی میں اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے قیام کا فیصلہ

حیدرآباد ۔ 15 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : آندھرا پردیش کابینہ نے ریاست کے اہم شہروں میں اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹیز کا قیام عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں مختلف موضوعات پر تفصیلی غور و خوض کے بعد بعض اہم فیصلے کیے گئے ۔ ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اجلاس میں کرنول ، اننت پور ، ہندو پور ، کاکناڈا ، اور راجمندری اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹیز کے قیام کی منظوری دی گئی ۔ اور یہ تمام اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹیز کا بہت جلد قیام عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT