Thursday , May 25 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی میں اسمبلی نشستوں کی تعداد میں اضافہ ضروری : نائیڈو

اے پی میں اسمبلی نشستوں کی تعداد میں اضافہ ضروری : نائیڈو

کڑپہ 26 نومبر ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے زور دیا ہے کہ ریاست میں اسمبلی نشستوں کی تعداد میں اضافہ کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میںاسمبلی نشستوں کی تعداد کو 175 سے بڑھا کر 225 کرنے کی تجویز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جاری ہنگامہ ختم ہونے کے بعد ہم اس مسئلہ پر مرکز سے بات چیت کرینگے تاکہ ریاست میں اسمبلی نشستوں کی تعداد میں اضافہ ممکن ہوسکے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT