Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی میں تمام سرکاری اداروں کیلئے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی پی رگھوناتھ ریڈی کا بیان e ۔ پروکیورمنٹ لازمی

اے پی میں تمام سرکاری اداروں کیلئے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی پی رگھوناتھ ریڈی کا بیان e ۔ پروکیورمنٹ لازمی

وجئے واڑہ ۔ 9 ۔ مئی : ( پی ٹی آئی ) : حکومت آندھرا پردیش نے آج کہا کہ ریاست میں تمام سرکاری محکمہ جات اور عوامی شعبہ کے اداروں کے لیے e ۔ پروکیورمنٹ لازمی ہے ۔ اے پی کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی پی رگھوناتھ ریڈی نے کہا کہ ریاست کے تمام سرکاری محکمہ جات اور عوامی شعبہ کے اداروں کے لیے ان کی خریداریوں اور ہراجات میں ای پروکیورمنٹ لازمی ہے۔ وزیر موصوف یہاں محکمہ انفارمیشن ٹکنالوجی ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونیکیشنس میں ای پروکیورمنٹ سسٹم کے اپ گریڈیڈ ورژن کا افتتاح کرنے کے بعد مخاطب تھے ۔ رگھوناتھ ریڈی نے کہا کہ ای پروکیورمنٹ سے شفافیت پیدا ہوتی ہے اور سرکاری محکمہ جات کے اخراجات میں کمی ہوتی ہے ۔ اس طریقہ کار کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری محکمہ جات میں سپلائرس اور بڈرس کو تمام ٹنڈرس صرف ای پروکیورمنٹ پورٹیل کے ذریعہ ہی داخل کرنا ہوگا اور پے منٹس آن لائن کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ مالیاتی سال میں ریاستی حکومت نے 17,247 کروڑ روپئے تک کی 43,055 معاملتیں ای پروکیورمنٹ کے ذریعہ انجام دئیے ہیں ۔ آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری پراڈیومنا نے کہا کہ آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ’ می سیوا ‘ ایپ کے ایک ایڈوانسڈ ورژن کے آغاز کی تیاری کی جارہی ہے تاکہ تمام سرکاری خدمات ٹیلی فون کے ذریعہ فراہم کیے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اپلیکیشن فی الوقت تقریبا 300 سروسیس فراہم کررہا ہے جنہیں جلد ہی ٹیلی فون کے ذریعہ دستیاب بنایا جائے گا ۔ آئی ٹی سکریٹری نے مزید کہا کہ مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گیارنٹی اسکیم کے تحت رقمی ادائیگی اور تمام سوشیل سیکوریٹی پنشنس کی ادائیگی جلد ہی ’ای۔ پرگتی ‘ کے ذریعہ کی جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT