Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی میں تور دال 123روپئے فی کیلو

اے پی میں تور دال 123روپئے فی کیلو

وجئے واڑہ ۔16نومبر ( پی ٹی آئی ) ریاست آندھراپردیش میں توردال 123روپئے فی کیلو ریٹیل مارکٹ میں 31ڈسمبر تک فروخت ہوگی ۔ بشمول تور دال اور دوسرے دالوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ عام آدمی کیلئے باعث پریشانی بنا ہوا ہے ۔ دال ملرس اسوسی ایشن ‘ دال ہول سیل ڈیلرس اسوسی ایشن اے پی چیمبر آف کامرس نے وزیر سیول سپلائیز کے اس فیصلہ کا خیرمقدم کیا ہے ۔ ایک سرکاری بیان میں یہ بات بتائی گئی ۔ وزیر سیول سپلائز پریٹالہ سنیتا نے مختلف دال اسوسی ایشن کے ذمہ داروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس کے بعد تور دال کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا اور بتایا کہ بہت جلد ہول سیل مارکٹ میں تور دال 120روپئے فی کیلو فروخت کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT