Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی میں دو روپئے فی لیٹر پینے کے پانی کی سربراہی کا منصوبہ

اے پی میں دو روپئے فی لیٹر پینے کے پانی کی سربراہی کا منصوبہ

وجئے واڑہ 18 اگسٹ (پی ٹی آئی) حکومت آندھراپردیش اس ریاست کے تمام 48,206 دیہاتوں میں رہنے والے خاندانوں کو یومیہ فی کس 20 لیٹر پانی دو روپئے فی لیٹر کی قیمت پر سربراہ کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو نے اس ضمن میں آج محکمہ پنچایت راج، دیہی آبرسانی و دیہی ترقیات کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس طلب کیا جس میں اُنھوں نے ہدایت کی کہ این ٹی آر سوجلا سراونتی اسکیم کے تحت ریاست کی تمام آبادیوں میں پینے کے صاف پانی کی سربراہی کو یقینی بنانے اور اس مقد کے لئے پانی کی صفائی کے پلانٹس کی تنصیب کی ہدایت کی۔ محکمہ پنچایت راج کے سکریٹری کے ایس جواہر ریڈی نے چیف منسٹر کو مطلع کیاکہ ریاست کی 624 بستیوں میں ہر خاندان کو یومیہ 20 لیٹر پانی دو روپئے فی لیٹر کی قیمت پر سربراہ کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT