Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی میں شجرکاری پروگرام ’ ونم منم ‘ کا جلد آغاز

اے پی میں شجرکاری پروگرام ’ ونم منم ‘ کا جلد آغاز

ایک دن میں ایک کروڑ پودے لگائے جائیں گے ، چیف منسٹر کی ٹیلی کانفرنس
حیدرآباد ۔ 25 ۔ جولائی : ( این ایس ایس ) : حکومت آندھرا پردیش نے حکومت تلنگانہ کے شجرکاری پروگرام ہریتا ہرم کے طرز پر ’ ونم ۔ منم ‘ شجرکاری پروگرام کا آغاز کررہی ہے ۔ چیف منسٹر اے پی چندرا بابو نائیڈو نے ٹیلی کانفرنس کے ذریعہ 29 جولائی سے شروع ہونے والے پروگرام میں عوام سے حصہ لینے کی خواہش کی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس روز ایک کروڑ پودے لگائے جائیں گے ۔ اور یہ پروگرام اے پی کو ہریتا آندھرا پردیش میں تبدیل کردے گا ۔ انہوں نے لگائے جانے والے پودوں کی نگرانی کرنے کی ذمہ داروں سے خواہش کی ۔ چیف منسٹر اے پی نے تاجر طبقہ اور این جی اوز سے پودوں کی حفاظت کے لیے ٹری گارڈس کی فراہمی کی خواہش کرتے ہوئے کہاکہ شجرکاری پروگرام کے سبب پنٹاسنجیونی اور سی سی روڈس کی تعمیری کاموں میں کوئی رکاوٹ نہیں پیش آئے گی ۔ چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے بتایا این آر ای جی اے کے تحت 8 ہزار کروڑ روپئے کی منظوری کا منصوبہ ہے ۔ انہوں نے این جی اوز کو مشورہ دیا کہ وہ زیر زمین پانی کا ذخیرہ کرنے ’ سوک پٹس ‘ تعمیر کرنے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے آنگن واڑی مراکز کی سست رفتار تعمیر پر اظہار ناراضگی کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT