Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی میں غریبوں کو مفت ڈیلاسیس سہولت

اے پی میں غریبوں کو مفت ڈیلاسیس سہولت

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : آندھرا پردیش حکومت نے سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد کے لیے مفت ڈیلاسیس کی فراہمی کے لیے ایک پراجکٹ کا آغاز کیا ہے ۔ ریاست کے تیرا اضلاع میں تیرا ڈیلاسیس مراکز قائم کئے گئے جب کہ گردے کے مریضوں کو فی کس 967 روپئے ڈیلاسیس کی دستیابی عمل میں لائی جائے گی ۔ اس کام کے لیے ہندوستان کے بڑے ڈیلاسیس نیٹ ورک Nephroplus کی خدمات حاصل کی گئی ہے جب کہ نیفرو پلس کی جانب سے ڈیلاسیس خدمات مہیا کی جائیں گی اور اخراجات حکومت اے پی برداشت کرے گی ۔ غربت سے نیچے سطح پر زندگی گذارنے والوں کو مفت ڈیلاسیس خدمات فراہم کئے جائیں گے ۔ اس سلسلہ میں پہلے ڈیلاسیس مرکز کا 15 اگست کو مچھلی پٹنم میں آغاز عمل میں آئے گا ۔ وکرم وپولا سی ای او نیفروپلس نے یہاں پریس کانفرنس میں اس بات سے واقف کروایا ۔ انہوں نے بتایا ریاست اے پی کے طرز پر ریاست تلنگانہ میں غریب افراد کو مفت ڈیلاسیس خدمات کی فراہمی کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ نیفروپلس آئندہ چند ماہ میں ملک میں سو ڈیلاسیس مراکز اور آئندہ پانچ سالوں میں پانچ سو مراکز کے قیام کا نشانہ رکھتا ہے ۔ اس موقعہ پر کمل ڈی شاہ کو فاونڈر نیفروپلس ، سندیپ گڈی بنڈہ کو فاونڈر و ڈائرکٹر بزنس ڈیولپمنٹ بھی موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT