Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / اے پی میں موسلادھاربارش ، 6 فوت

اے پی میں موسلادھاربارش ، 6 فوت

آئندہ 48 گھنٹوں تک سخت چوکسی کیلئے چندرابابو کی ہدایت
وجئے واڑہ ۔ 17 ۔ نومبر (پی ٹی آئی) آندھراپردیش میں بارش سے متعلق مختلف واقعات میں کم سے کم چھ افراد فوت ہوگئے ۔ اس دوران شمال و مشرقی مانسون کے سبب جاری موسلادھار بارش سے اس ریاست کے کئی اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔ چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ ’’بارش سے متعلق واقعات میں مختلف اضلاع میں چھ افراد فوت ہوئے ہیں۔ جن کے خاندانوں کو فی کس پانچ لاکھ روپئے ایکس گریشیا دیا جائے گا ۔ متاثرہ علاقوں سے تقریباً 15000 افراد  کو ریلیف کیمپوں کو منتقل کیا گیا‘‘۔ ریاست میں لامتناہی بارش سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے طلب کردہ ٹیلی کانفرنس کے دوران چندرا بابو نائیڈو نے عہدیداروں کو آئندہ 48 گھنٹوں تک چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے‘‘۔ چندرا بابو نائیڈو نے کہاکہ انہوں نے ا ضلاع کڑپہ ، نیلور اور چتور میں آئندہ 48 گھنٹوں تک سخت چوکسی اختیار کرنے حکام کو ہدایت کی ہے۔ علاوہ ازیں سیلاب کے متاثرہ خاندانوں میں اندرون ایک دن فی کس 20 کیلو چاول اور دو لیٹر کیروسین تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 3,150 ہیکٹر اراضی پر محیط فصلوں کو شدید نقصانات پہونچے ہیں۔ کسی بھی صورتحال سے نم ٹنے کیلئے پانچ ہیلی کاپٹرس تیار رکھے گئے ہیں ۔ نیلور میں دو ہیلی کاپٹرس پہلے ہی متحرک کئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے بارش کے سبب جزوی یا مکمل طور پر متاثرہ گھروں  کی تعمیر کیلئے معاوضہ دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔ رواں ہفتہ کے دوران موسلادھار بارش سے اکثر ذخائر آب لبریز ہوگئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT