Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی میں پانچ ہفتوں پر مشتمل لیاب سیشنس

اے پی میں پانچ ہفتوں پر مشتمل لیاب سیشنس

20 جون تا 5 اگست مقرر ، ریاست کی ترقی اصل نشانہ
حیدرآباد۔ 19 جون (این ایس ایس) ریاست آندھرا پردیش کو مختلف زاویوں سے ترقی دینے اور خوشحال ریاست میں تبدیل کرنے کی غرض سے حکومت آندھرا پردیش 20 جون تا 5 اگست پانچ ہفتوں پر مشتمل لیاب سیشنس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ اس دوران دو ہفتوں کا وقفہ ہوگا۔ ان لیاب سیشنس کا ویژن مینجمنٹ یونٹ (وی ایم یو) پلاننگ ڈپارٹمنٹ ملائیشیا کے پرفارمینس مینجمنٹ اینڈ ڈیلیوری یونٹ کے ساتھ اہتمام کررہا ہے۔ کے ای کرشنا مورتی ڈپٹی چیف منسٹر اور انیل چندرا پینتا سی سی ایل اے اینڈ اسپیشل سی ایس مشترکہ طور پر ان لیاب سیشنس کا مری چنا ریڈی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ انسٹیٹیوٹ جوبلی ہلز پر افتتاح انجام دیں گے۔ ان لیاب سیشنس میں مختلف محکمہ جات، این جی اوز، معاشرہ اور خانگی شعبہ جات کے 200 افراد شرکت کریں گے۔ سیشنس کے دوران متعلقہ محکمہ جات کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ویژن مینجمنٹ یونٹ کو پلاننگ ڈپارٹمنٹ اے پی کے تحت قائم کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT