Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی میں ڈائریا کی روٹا وائرس ویاکسن جلد متعارف

اے پی میں ڈائریا کی روٹا وائرس ویاکسن جلد متعارف

جوائنٹ ڈائرکٹر چائیلڈ اینڈ ہیلت ایمرنائیزیشن سریڈے کا خطاب
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : حکومت آندھرا پردیش بچوں میں ڈائریا سے ہونے والی اموات کے تدارک کے لیے بہت جلد روٹا وائرس ویکسن کو متعارف کرے گی ۔ جوائنٹ ڈائرکٹر چائیلڈ ہیلت اینڈ ایمونائیزیشن وانی شری سریڈے نے ریاستی حکومت اور یونیسف کی جانب سے اہتمام کردہ ورکشاپ کے دوران میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت آندھرا پردیش اڈیشہ ، ہریانہ اور ہماچل پردیش کے بعد ایسی دوسری ریاست ہے جو اس دوا کو متعارف کررہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس ویکسن کو بعد ازاں سارے ملک میں تعارف کروایا جائے گا ۔ اس موقع پر ریاستی حکومت ، یونیسف ، ڈبلیو ایچ او اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ نے اس دوا کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ یونیسف کے ماہر طب سنجیو اپادھیائے نے بتایا کہ صرف روٹا وائرس و شدید ڈائریا کیس میں 40 فیصد تک ذمہ دار ہوتا ہے اور ہندوستان میں ہر چار منٹ میں ایک بچہ اس سے فوت ہوجاتا ہے ۔ آکاش ملک نے کہا کہ ہندوستان ایشیا میں پہلا ملک ہے جس نے اس دوا کو تیار کیا ہے ۔ ڈبلیو ایچ او انڈیا نے کہا کہ روٹا وائرس ڈائریا ہر سال ہندوستان میں 1.22 لاکھ تا 1.53 لاکھ بچوں کو ہلاک کردیتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT