Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی میں کانسٹبلس اور جیل وارڈن کی بھرتی کے امتحان کا انعقاد

اے پی میں کانسٹبلس اور جیل وارڈن کی بھرتی کے امتحان کا انعقاد

حیدرآباد ۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) آندھراپردیش میں سیول اے آر پولیس کانسٹبلس اور جیل وارڈن کی آسامیوں پر بھرتی کیلئے آج تحریری امتحان منعقد کیا گیا ۔ ریاست کے 27مقامات پر اس امتحان کیلئے 792امتحانی مراکز قائم کئے گئے ۔ امتحان کا آغاز دس بجے دن ہوا ۔امتحانی مراکز کے قریب دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ۔ 44 لاکھ 33ہزار 950 امیدواروں نے اس میں شرکت کی ۔ نقل کو روکنے کیلئے بڑے پیمانہ پر خصوصی انتظامات کئے گئے ۔ بعض اہم مراکز پر ویڈیو کیمرے بھی لگائے گئے ۔ امیدواروں کی حاضری کیلئے بائیو میٹرک سسٹم پر عمل کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT