Sunday , May 28 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی میں 2728عازمین حج کی قرعہ اندازی

اے پی میں 2728عازمین حج کی قرعہ اندازی

حیدرآباد۔20 مارچ (سیاست نیوز) آندھراپردیش حج کمیٹی کے ذریعہ 2728 عازمین حج جاریہ سال فریضہ حج کے لیے روانہ ہوں گے۔ عازمین حج کے انتخاب کے لیے قرعہ اندازی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے اور دو محفوظ زمرہ جات کے تحت 220 نشستیں محفوظ کی گئی ہیں۔ باقی 2508 نشستوں کے لیے قرعہ اندازی کی گئی جس میں اننت پور 324، چتور 291، مشرقی گوداوری 57، گنٹور 409، کڑپہ 332، کرشنا 225، کرنول 490، نیلور 146، پرکاشم 103، سریکاکلم 6، وشاکھاپٹنم 63، وجئے نگرم 5 اور مغربی گوداوری کے 57 عازمین حج کا انتخاب کیا گیا۔ منتخب عازمین حج سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ 5 اپریل تک پہلی قسط کی رقم 81 ہزار روپئے جمع کردیں۔ 13 اپریل تک اوریجنل پاسپورٹ، میڈیکل سرٹیفکیک اور دیگر تفصیلات جمع کرنی ہوگی۔ آندھراپردیش حج کمیٹی نے عازمین حج سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی درمیانی شخص کے دھوکے کا شکار نہ ہوں۔ کمیٹی نے حج کے خواہشمندوں پر واضح کیا کہ ویٹنگ لسٹ کی منظوری کا لالچ دے کر بھاری رقومات حاصل کی جاتی ہیں جبکہ اس کی منظوری کسی کے ہاتھ میں نہیں۔ مرکزی حکومت جب بھی زائد کوٹہ الاٹ کرے گی فہرست کے اعتبار سے ویٹنگ لسٹ کے عازمین کا انتخاب کیا جائے گا۔ ریاستی اور سنٹرل حج کمیٹی کی ویب سائٹ پر ویٹنگ لسٹ کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔ اسی دوران اطلاعات کے مطابق جاریہ سال آندھراپردیش کے عازمین حج حیدرآباد امبارگیشن پوائنٹ سے روانہ ہوں گے۔ آندھراپردیش حکومت نے عازمین حج کے لیے گناورم ایرپورٹ کو امبارگیشن پوائنٹ قرار دینے کی درخواست کی تھی لیکن سنٹرل حج کمیٹی نے نامنظور کردیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT