Wednesday , August 16 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی و تلنگانہ سے جی ایس ٹی بل کی توثیق کی خواہش

اے پی و تلنگانہ سے جی ایس ٹی بل کی توثیق کی خواہش

چندرا بابو اور کے سی آر کو جیٹلی کا مکتوب ، سیشن کی طلبی پر زور
وجئے واڑہ / حیدرآباد ۔ 16 ۔ اگست : (پی ٹی آئی ) : پارلیمنٹ کے حالیہ مختتم سیشن میں جی ایس ٹی بل کی منظوری کے بعد وزیر فینانس ارون جیٹلی نے اب آندھرا پردیش اور تلنگانہ کی ریاستی حکومتوں سے اس نئے قانون کی عاجلانہ توثیق کی خواہش کی ہے ۔ جیٹلی نے آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو اور تلنگانہ میں ان کے ہم منصب کے چندر شیکھر راؤ کے نام اس ضمن میں الگ الگ مکتوب روانہ کئے ہیں ۔ کے سی آر اور چندرا بابو کے نام ان مکتوبات میں جیٹلی نے کہا ہے کہ ’’ دستوری ( 122 ویں ترمیمی ) بل 2014 کو بغرض صدر جمہوریہ سے رجوع کرنے سے قبل کم سے کم نصف تعداد میں ریاستوں کی جانب سے توثیق بھی درکار ہے ۔ صدر جمہوریہ کی منظوری کے بعد یہ بل دستوری ( 101 ویں ترمیمی ) قانون 2016 کی حیثیت سے وضع ہوگی ‘ ۔ جیٹلی نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ یہ دونوں ریاستیں اس بل کی توثیق کریں اور اگر ضروری ہو تو اس مقصد کے لیے اسمبلیوں کے خصوصی اجلاس بھی طلب کئے جائیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT