Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی و تلنگانہ میں بارش کا امکان

اے پی و تلنگانہ میں بارش کا امکان

حیدرآباد 19 جنوری (سیاست نیوز) آندھراپردیش اور تلنگانہ کے چند مقامات پر آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ہلکی یا اوسط بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے آج یہاں کہاکہ آئندہ پانچ دن کے دوران موسم میں کسی نمایاں تبدیلی کا امکان نہیں ہے اور اس مدت کے دوران مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔ بعض مقامات پر ہلکی یا اوسط بارش بھی ہوسکتی ہے۔ دونوں ریاستوں کے بعض مقامات پر اقل ترین درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں آج دن بھر مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہا۔ صبح اور شام کے اوقات بعض مقامات پر بوندا باندی ہوئی۔ اس موسم کے باوجود شہر کے درجہ حرارت میں کوئی تبدیلی ریکارڈ نہیں کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT