Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی و تلنگانہ میں خشک موسم

اے پی و تلنگانہ میں خشک موسم

حیدرآباد 12 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ، آندھراپردیش اور رائلسیما کے اکثر مقامات پر آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا۔ آئندہ پانچ دنوں کے دوران آندھراپردیش اور تلنگانہ کے موسم میں نمایاں تبدیلی نہیں ہوگی۔ ساحلی آندھراپردیش، رائلسیما اور تلنگانہ میں آج موسم خشک رہا۔ آندھراپردیش کے آروگیہ ورم میں اقل ترین درجہ حرارت 12 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ تلنگانہ کا سرد ترین مقام عادل آباد رہا۔

TOPPOPULARRECENT