Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی پی ایس سی گروپ I امتحان کیس

اے پی پی ایس سی گروپ I امتحان کیس

اظہار رائے کیلئے دو ہفتوں کا وقت دینے حکومت تلنگانہ کی سپریم کورٹ سے درخواست
نئی دہلی ۔ 18 ۔ اپریل : ( این ایس ایس) : حکومت تلنگانہ نے اُس وقت کے اے پی پی ایس سی گروپ I کیس میں اس پر اپنی رائے کے اظہار کے لیے سپریم کورٹ سے دو ہفتوں کا وقت دینے کی درخواست کی ہے جب کہ دوسری طرف حکومت آندھرا پردیش نے آندھرا پردیش کوٹہ میں امیدواروں کے لیے امتحان منعقد کرنے پر اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے ۔ سپریم کورٹ نے پیر کو اس کی سماعت منعقد کی ۔ جسٹس انیل آر دیو ، جسٹس ادے کمار گوئیل پر مشتمل بنچ نے اس کیس میں بحث کی سماعت کی اور تفصیلی دلائل کی سماعت کے لیے اس کیس کی سماعت 3 مئی کو مقرر کی ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ امیدواروں نے اس بات کی شکایت کرتے ہوئے عدالت سے رجوع ہوئے تھے کہ اس وقت کے اے پی پی ایس سی گروپ I امتحان کے پرچہ (2011) میں چھ سوالات میں غلطیاں تھیں ۔ 2013 میں اس کے جواب میں سپریم کورٹ نے اے پی پی ایس سی کو ہدایت دی کہ مینس ایگزامنیشن میں کوالیفائی ہونے والے امیدواروں کا پھر سے امتحان منعقد کرے ۔ ان امیدواروں نے عدالتی احکام پر عمل درآمد نہ کرنے پر اے پی پی ایس سی کے خلاف تحقیر عدالت کا ایک مقدمہ دائر کیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT