Friday , March 31 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی کابینہ میں شمولیت کی دلچسپی سے انکار ، بالاکرشنا

اے پی کابینہ میں شمولیت کی دلچسپی سے انکار ، بالاکرشنا

حیدرآباد ۔ 8 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش تلگو دیشم پارٹی رکن اسمبلی حلقہ ہندو پور مسٹر این بالاکرشنا نے وضاحت کی کہ کابینہ کی توسیع کی صورت میں شمولیت سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ وہ بحیثیت رکن اسمبلی کو ہی ترجیح دیں گے جب کہ لوکیش کے تعلق سے دریافت کیے جانے پر کہا کہ پارٹی قیادت اگر لوکیش کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرتی ہے تو اس کا وہ ضرور خیر مقدم کریں گے ۔ مسٹر بالا کرشنا نے کانگریس پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ بالا کرشنا نے اپنی فلمی زندگی اور مصروفیات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب تک اپنی فلمی مصروفیات کی وجہ سے اپنے حلقہ پر مکمل توجہ نہیں دے سکے لیکن اب جب کہ ان کا 100 ویں فلم مکمل ہوچکی ہے ۔ لہذا اب اپنے حلقہ اسمبلی کی تیز تر ترقی پر نہ صرف اولین ترجیح دیں گے بلکہ موثر اقدامات بھی کئے جائیں گے ۔۔
اردو یونیورسٹی طلبہ کا بنگلور کی کمپنی میں تقرر
حیدرآباد 8 فروری (پریس نوٹ) : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی‘ آئی ٹی آئی کے 20 طلبا کو فیابلائٹ نیٹ ورک سولیوشن پرائیوٹ لمیٹیڈ‘ بنگلور نے ملازمت کی پیش کش کی ہے۔مانو پالی ٹیکنک اور آئی ٹی آئی حیدرآباد میں آئی ٹی آئی کے الکٹریکل اور الکٹرانک طلبا کے لیے فیابلائٹ نیٹ ورک سولیوشن کیمپس ڈرائیوکا 3؍فروری 2017  کو اہتمام کیا گیا۔ کمپنی نے طلبا کا تقرر بطور ٹرینی ٹیکنیشین 6  مہینے کے لیے کیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT