Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی کانگریس صدر رگھو ویرا ریڈی کو کسانوں کی برہمی کا سامنا

اے پی کانگریس صدر رگھو ویرا ریڈی کو کسانوں کی برہمی کا سامنا

مچھلی پٹنم 13 ستمبر ( پی ٹی آئی ) کرشنا ضلع کے کونا گاوں میں پولیس نے گاوں والوں پر لاٹھی چارچ کیا جبکہ انہوں نے اے پی کانگریس کے صدر این رگھو ویرا ریڈی پر حملہ کی کوشش کی تھی ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب رگھو ویرا ریڈی اور کانگریس کی ٹیم کے دوسرے ارکان کسانوں کے موڈ کا پتہ چلانے وہاں پہونچے تھے جو مچھلی پٹنم بندرگاہ پراجیکٹ کیلئے ان کی اراضیات حاصل کئے جانے کے مخالف ہیں۔ کسانوں نے رگھو ویرا ریڈی اور دوسروں پر کیچڑ پھینکا جس کے بعد پولیس نے ہلکا لاٹھی چارچ کرتے ہوئے کسانوں کو منتشر کردیا ۔ ڈی ایس پی ڈی ایس سرانو کمار نے یہ بات بتائی ۔

TOPPOPULARRECENT