Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی کو خصوصی درجہ، پرائیویٹ بل کے مسئلہ پر ڈگ وجئے سنگھ سے کانگریس لیڈروں کی ملاقات

اے پی کو خصوصی درجہ، پرائیویٹ بل کے مسئلہ پر ڈگ وجئے سنگھ سے کانگریس لیڈروں کی ملاقات

حیدرآباد 19 جولائی ( سیاست نیوز ) آندھراپردیش کیلئے خصوصی درجہ کے مسئلہ پر راجیہ سبھا میں پرائیویٹ بل کے سلسلہ میں آندھراپردیش کانگریس کے صدر رگھو ویرا ریڈی ‘ رکن پارلیمنٹ کے وی پی رام چندر راؤ ‘ سابق رکن پارلیمنٹ جے ڈی سیلم نے نئی دہلی میں اے پی کانگریس امور کے انچارج ڈگ وجئے سنگھ سے ملاقات کی ۔ کے وی پی رامچندر راؤ نے یہ بل پیش کیا ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ آندھراپردیش کو خصوصی ریاست کے درجہ پر حکومت کے وعدے پر اس کی حلیف جماعت تلگودیشم اپنا رول واضح کرے ۔انہوں نے کہا کہ راجیہ سبھا میں کانگریس کے حزب اختلاف کے لیڈر تمام جماعتوں سے بات کرتے ہوئے اس بل کی حمایت کرنے کی اپیل کریں گے ۔ بل کی منظوری کیلئے کوششیں کی جائیں گی ۔ اس بل پر 22جولائی کو راجیہ سبھا میں مباحث ہوں گے ۔کانگریس اس بل پر مباحث کے لیے رائے دہی کروانا کا عزم رکھتی ہے ۔واضح رہے کہ مرکز میں بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کی حلیف جماعت و آندھراپردیش کی حکمران تلگودیشم پارٹی اے پی کوخصوصی درجہ کے معاملہ میں خاموش ہے ، حالانکہ انتخابات سے پہلے اے پی میں ریلی میں وزیراعظم نریندر مودی اے پی کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن مرکز میں بی جے پی کے اقتدار کے دو سال کے باوجود اے پی کو خصوصی ریاست کا درجہ نہیں دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT