Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی کو خصوصی درجہ کامطالبہ

اے پی کو خصوصی درجہ کامطالبہ

وائی ایس آر کانگریس کا پارلیمنٹ میں احتجاج
نئی دہلی3اگست (یواین آئی )اے پی کو خصوصی درجہ کے مطالبہ پر پارلیمنٹ کے احاطہ میں گاندھی جی کے مجسمہ کے سامنے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ نے پلے کارڈس کے ساتھ آج بھی احتجاج کیا اور نعرے لگائے ۔ وائی ایس آر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ایم راج موہن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی درجہ کے حصول کے وعدے پر عمل تک یہ احتجاج جاری رہے گا ۔انہو ں نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت اور چندرا بابو نائیڈو نے ایک دوسرے سے گٹھ جوڑ کرلیا ہے ۔ گزشتہ روز ایوان میں جب وائی ایس آر کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ موجود نہیں تھے اس وقت اچانک موقع پاکر وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے اے پی کے بارے میں اعلان کردیا اور چلے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT