Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی کو خصوصی موقف ، سپریم کورٹ سے رجو ع ہونے کانگریس کا غور

اے پی کو خصوصی موقف ، سپریم کورٹ سے رجو ع ہونے کانگریس کا غور

حیدرآباد۔/17اگسٹ، ( پی ٹی آئی) کانگریس کے ایک سینئر لیڈر ڈگ وجئے سنگھ نے آج یہاں کہا کہ آندھرا پردیش کو خصوصی موقف دینے کے مطالبہ پر ان کی پارٹی کے ایک رکن راجیہ سبھا کے وی پی رامچندر راؤ کے خانگی بل کے مسئلہ پر کانگریس سپریم کورٹ سے رجوع ہونے پر غور کررہی ہے۔ راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیرمین پی جے کورین نے اس بل کو لوک سبھا کی اسپیکر سمترا مہاجن سے رجوع کردیا ہے کیونکہ حکمراں بی جے پی کے ارکان نے کہا تھا کہ یہ رقمی بل ہے جس پر ایوان بالا کو کسی فیصلہ کا اختیار نہیںہے۔ اس استدلال کے سبب راجیہ سبھا میں اس خانگی بل پر رائے دہی نہیں ہوسکی تھی۔

TOPPOPULARRECENT