Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی کو خصوصی موقف ، کانگریس پر وینکیا نائیڈو کی تنقید

اے پی کو خصوصی موقف ، کانگریس پر وینکیا نائیڈو کی تنقید

نئی دہلی 20 اکٹوبر (پی ٹی آئی) بی جے پی نے آج کانگریس کو جوابی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ تقسیم شدہ آندھراپردیش کو خصوصی موقف دینے کے معاملہ میں وہ اُس وقت کیوں خاموش رہی جب اقتدار پر تھی۔ واضح رہے کہ نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے کل وزیراعظم نریندر مودی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے اِس مسئلہ پر توجہ دلائی تھی اور کہا تھا کہ حکومت اپنا وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے آندھراپردیش تنظیم جدید قانون میں ریاست کو خصوصی موقف کا مسئلہ شامل نہ کرنے پر کانگریس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اس کے علاوہ منصوبہ بندی کمیشن سے منظوری بھی حاصل نہ کرنے پر تنقید کی۔ اُنھوں نے کہاکہ جس وقت ریاست تقسیم ہورہی تھی تب کانگریس خاموش رہی۔ اُنھوں نے کہاکہ یہ قائدین جو اب مکتوب تحریر کررہے ہیں اُنھوں نے پارلیمنٹ میں یہ مسئلہ کیوں نہیں اُٹھایا اور اُنھوں نے قانون میں اسے کیوں شامل نہیں کیا۔ اپوزیشن کے احتجاج اور وزیراعظم کے پتلے نذر آتش کئے جانے کے واقعات کو نامناسب قرار دیتے ہوئے وینکیا نائیڈو نے کہاکہ کانگریس 10 سال اقتدار پر تھی لیکن اُس نے خاموشی اختیار کی۔ اُنھوں نے کہاکہ 10 سال تک خاموش رہنے والی جماعت اب 10 ماہ میں تشدد پر آمادہ ہوگئی ہے اور وزیراعظم کے پتلے نذر آتش کئے جارہے ہیں جو بالکل غلط ہے۔

TOPPOPULARRECENT