Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی کو خصوصی موقف انتہائی اہمیت کا حامل ،پون کلیان

اے پی کو خصوصی موقف انتہائی اہمیت کا حامل ،پون کلیان

حیدرآباد ۔ 20 اگست (آئی این این) اداکار و صدر جناسینا چیف پون کلیان نے کہا کہ ریاست آندھراپردیش کو خصوصی موقف کا موضوع انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور کسی کو بھی اس موضوع پر بات کرتے ہوئے انتہائی حساس سنجیدہ ہونا چاہئے۔ پون کلیان جنہوں نے چند ماہ قبل اے پی کو خصوصی موقف دینے کا مرکز سے مطالبہ کیا تھا، اخباری نمائندوں کو بتایا کہ مرکز اور ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہیکہ وہ اے پی کو خصوصی موقف کے مسئلہ پر بات چیت کرے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی ترقی کیلئے اے پی کو خصوصی موقف اولین ترجیح رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت، اپوزیشن جماعتوں اور ریاستی عوامی نمائندوں سے کہا کہ وہ ریاست کو خصوصی موقف دلانے کیلئے تمام تر کوششیں کریں۔ اداکار سے سیاستداں بن جانے والے پون کلیان نے مرکز سے ریاست کو خصوصی موقف پر واضح بیان دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے بی جے پی کانگریس سے کہا کہ وہ اے پی کو خصوصی موقف کے حصول کو یقینی بنائیں۔

TOPPOPULARRECENT