Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی کو خصوصی موقف نہ دینے کے خلاف احتجاج،پارلیمنٹ کامپلکس میں تلگو دیشم ارکان پارلیمنٹ کا دھرنا

اے پی کو خصوصی موقف نہ دینے کے خلاف احتجاج،پارلیمنٹ کامپلکس میں تلگو دیشم ارکان پارلیمنٹ کا دھرنا

حیدرآباد ۔ یکم ۔ اگست : ( آئی این این ) : تلگو دیشم پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ نے ریاست آندھرا پردیش کے لیے خصوصی زمرہ کا موقف نہ عطا کیے جانے کے خلاف احتجاجاً آج پارلیمنٹ کامپلکس میں مجسمہ گاندھی کے پاس ایک دھرنا منظم کیا ۔ تلگو دیشم کے ارکان پارلیمنٹ کا آج صبح ان کے پارٹی آفس میں اجلاس ہوا اور انہوں نے ریاست کے لیے خصوصی موقف حاصل کرنے کے لیے ہر طرح سے جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اس احتجاجی مظاہرہ میں وزیر شہری ہوا بازی پی اشوک گجپتی راجو نے بھی حصہ لیا اور کہا کہ آندھرا پردیش کے لیے خصوصی موقف کا مطالبہ ایک حق بجانب مطالبہ ہے ۔ گنٹور کے ایم پی مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر الزام عائد کیا کہ وہ اس طرح کے اہم مسئلہ پر خاموش ہیں ۔ رام موہن نائیڈو نے میڈیا کو بتایا کہ اس مسئلہ پر مرکزی حکومت کا رویہ تعجب خیز ہے اور کہا کہ بی جے پی کے رویہ سے آندھراپردیش کے عوام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔ راجیہ سبھا کے رکن سی ایم رمیش نے کہا کہ پارٹی ریاست آندھرا پردیش کو خصوصی موقف عطا کئے جانے تک ایجی ٹیشن جاری رکھے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT