Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی کو خصوصی موقف کے نام پر سیاست کرنے کانگریس پر الزام

اے پی کو خصوصی موقف کے نام پر سیاست کرنے کانگریس پر الزام

کانگریس پارٹی کو اپنی بقا کی فکر لاحق ، بی جے پی کے ترجمان کرشنا ساگر راؤ کا بیان
حیدرآباد ۔ 10 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : بی جے پی کے ترجمان کرشنا ساگر راؤ نے آج عوام کو خبردار کیا کہ وہ کانگریس پارٹی سے ہوشیار رہیں جو آندھرا پردیش کو خصوصی موقف عطا کرنے کے نام پر عوام کو مشتعل کرتے ہوئے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ کرشنا ساگر راؤ نے الزام عائد کیا کہ کانگریس پارٹی مایوسی کا شکار ہوگئی ہے اور اسے اپنی بقا کی فکر ہے کیوں کہ کانگریس کا نہ صرف آندھرا پردیش اور تلنگانہ بلکہ ملک کے کئی مقامات پر صفایا ہوگیا ہے ۔ دیڑھ سال تک محو خواب رہنے کے بعد اچانک جاگی ہے اور آندھرا پردیش کو خصوصی موقف کے نام پر عوام کو مشتعل کرتے ہوئے سیاست کررہی ہے ۔ آندھرا پردیش کو خصوصی موقف کے لیے خود کشی کرنے والے ایک شخص کی موت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کرشنا ساگر راؤ نے الزام عائد کیا کہ کانگریس ہی نے ریاست کو تقسیم کیا ہے اور تقسیم کے باوجود اسے متوقع ریٹرنس حاصل نہیں ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ریاست کی تقسیم ، تفصیلات میں گئے بغیر عجلت میں اور ناانصافی کے انداز میں کی جب کہ بی جے پی ریاست کی تقسیم درست انداز میں چاہتی تھی ۔۔

TOPPOPULARRECENT